عبدالغفورحیدری کا آئندہ نمازجمعہ بھی آزادی مارچ میں پڑھانےکااعلان

جےیوآئی نےوزیراعظم کی تعاون کی پیشکش مسترد کردی

جمعیت علماء اسلام ف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعاون کی پیشکش مسترد کردی۔

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے تعاون کو اپنی جیب میں رکھیں، ہم نے اپنا انتظام کیا ہوا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارے جیالے اپنا انتظام کرکے آئے ہیں،بارش اللہ کی رحمت ہے یہ حکمران زحمت ہیں۔

عبدالغفورحیدری نے اعلان کیا کہ آئندہ نمازجمعہ بھی آزادی مارچ میں پڑھائیں گے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ کی نماز بھی میں نے پنڈال میں پڑھائی تھی، انشا اللہ! یہ جمعہ بھی پنڈال میں پڑھائیں گے۔

 

jui f

Tabool ads will show in this div