کوئٹہ:گیس لیکج کے باعث دھماکا،11 افراد جھلس گئے

گیس ہیٹر رات کو جلتا چھوڑ دیا تھا
 

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 8 بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق واقعہ سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں پیش آیا جہاں داد محمد نامی شخص کے گھر کے مکین رات کو گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے۔کم پریشر کی وجہ سے ہیٹر بجھ گیا اور کمرے میں گیس بھرگئی۔

صبح ہوتے ہی گھر کےمکینوں نے کمرے میں آگ سلگائی تو اچانک دھماکہ ہوا۔ واقعے میں گھر کے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کردیا گیا، حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div