پٹھانوں سےمتعلق ریمارکس پرعثمان ڈارنے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی رہنماپرٹوئٹرصارفین کی شدید تنقید
تصویر: فیس بک

اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام (ف ) کا دھرنا حکومتی اراکین کیلئے بےچینی کا باعث ضرور ہے جو اس حوالے سے سوشل میڈیا، میڈیا ٹاک یا ٹی وی پر ٹاک شو میں اپنی رائے کا اظہارکررہے ہیں۔

ایسے ہی ایک ٹی وی ٹاک شو میں شرکت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو مہنگی پڑی جہاں دھرنے والوں کی توقعات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دینے پر وہ کڑی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

دو روز قبل ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام " ٹو دی پوائنٹ " میں شریک عثمان ڈار سے میزبان منصور علی خان نے پوچھا کہ حکومت مظاہرین کو مطمئن کرنے کے لیے انہیں کیا دے سکتی ہے؟ ۔

جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ "ان (دھرنے کے شرکاء ) کے ساتھ وبھی ویساہی ہوگا جس طرح اکثرگلی محلوں میں پٹھان آتے ہیں اورآخرمیں 500 روپے والا کمبل 50 روپے میں دے کر چلے جاتے ہیں"۔

 

اس جملے پرپروگرام میں شریک لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی مذمت کرتی ہوں، ہم سب پاکستانی ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں کہ محب وطن کا کارڈ عمران خان صرف اپنے لیے استعمال کریں، ایسے الفاظ کااستعمال مناسب نہیں ہے۔

حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر بھی مذکورہ کلپ شیئر کرتے ہوئے عثمان ڈار کے الفاظ کی مذمت کی۔

پروگرام کی تیسری مہمان جے آئی یو (ف) کی نعیمہ کشور نے بھی اس پرآواز اٹھائی جس پرمیزبان منصورعلی خان نے کہا کہ قومیت کی بات نہ کریں۔ دونوں خواتین اعتراض کررہی ہیں تو بہتر ہوگا کہ آپ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔

عثمان ڈار نے الفاظ واپس لیتے ہوئے کہا کہ اب اصل بات پرآتے ہیں۔

سوشل میڈیا پراس پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد پشتون قوم سے متعلق ایسے ریمارکس پرصارفین نے پی ٹی آئی رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی سوچ پرغم وغصے کا اظہار کیا جس کے بعد ٹوئٹر پر #شیم آن عثمان ڈار ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

           

بعد ازاں عثمان ڈارنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پرمعافی مانگتے ہوئے لکھا کہ "تمام پاکستانی میرے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔ کسی بھی شخص یا قوم کی کسی بھی طریقے سے دل آزاری میرے لیے ناقابلِ قبول ہے"۔

   

عثمان ڈار نے واضح کیا کہ میں اپنے الفاظ واپس لے چکا ہوں۔ اگر میرے کسی بھی جملے سے پختون بھائیوں کی دل آزاری ہوئی تو میں اس پرمعذرت خواہ ہوں۔

 

PTI

Hina Pervaiz Butt

USMAN DAR

chaman passenger upgrade

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div