کراچی: قبر سے نکال کرمردہ خاتون کی بے حرمتی

.

کراچی کے علاقے اسماعیل گوٹھ میں واقع قبرستان میں مردہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اہل خانہ کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صبح اہل محلہ نے بتایا کہ میت قبر سے باہر پڑی ہے۔ لوگوں کی اطلاع پر ورثا جب قبرستان پہنچے تو میت قبر کے پاس ہی پڑی تھی، جب کہ جسم پر بھی تشدد کے واضح نشانات تھے۔

 

خاتون کی ہفتہ کی رات تدفین کی گئی تھی۔ مردہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقع اتوار کو پیش آیا۔

 

خاتون کے بھائی کے مطابق قبرستان پہنچے تو قبر کی 2 سلیبیں ہٹی ہوئی تھیں۔ بہن کے جسم سے کفن بھی اتارا ہوا تھا۔ واقعہ کی فوری اطلاع پولیس کو دی گئی۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

WOMAN

Tabool ads will show in this div