لاہورمیں شدید ٹریفک جام، شہریوں کو پریشانی کا سامنا
اسٹاف رپورٹر
لاہور: لاہور میں مال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر کئی گھنٹے سے شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
مال روڈ کے علاوہ کوئنز روڈ، شاہراہ تجارت، لکشمی چوک، چائنہ چوک ، جی پی او چوک ، گڑھی شاہو، جیل روڈ اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔ کئی گھنٹے سے ٹریفک میں پھنسے ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیوں میں فیول ختم ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ سماء