شہید شجاع خانزادہ کی دھماکےسےقبل کی تصویرمنظرعام پرآگئی
ویب ایڈیٹر :
اٹک : شہید وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت سے قبل کی تصویر سامنے آگئی، تصویر میں ڈی ایس پی شوکت شاہ بھی شجاع خانزادہ کےساتھ ہیں، شجاع خانزادہ کےساتھ شوکت شاہ بھی خودکش حملےمیں شہیدہوئے، خصوصی اور ایکسکلوزیو تصویر صرف سماء پر ۔
واضح رہے کہ اٹک کے علاقے حضرو سے سات کلومیٹر دور گاؤں شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیڑے پر خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ، ڈی ایس پی حضرو سرکل شوکت شاہ سمیت 16 افراد شہید جب کہ 30سے زائد شدید زخمی ہو ئے۔سماء