پی ٹی اے کا نیا موبائل رجسٹریشن سسٹم کتنا موثر رہا؟

موبائل رجسٹريشن سسٹم بعض صارفين پر کافی بھاری بھی پڑگيا

نئے نظام کے تحت ملک ميں پانچ کروڑ سے زائد غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی گئی، پی ٹی اے نے دو کروڑ سے زائد غیر رجسٹرڈ آئی ایم ای آئی کو بلاک بھی کرديا، نئے سسٹم سے آن لائن نوسربازوں کو کھل کر کھيلنے کا بھی موقع ملا۔

دستاويز کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران تصدیقی نظام سے مارکیٹ میں پڑے اور ڈپلیکٹ آئی ایم ای آئی والے 5 کروڑموبائل فون نئے سسٹم میں رجسٹرڈ کيے گئے جبکہ غیرتصدیق شدہ 2 کروڑ سے زائد آئی ایم ای آئی کو بلاک بھی کرديا گيا ۔

پِی ٹی اے کے مطابق نئے نظام سے بیرون ملک سے 110 فیصد موبائل فونز کی قانونی درآمد یقینی ہوئی ہے جبکہ حکومت کو7 ارب روپے کا ریونیو بھی حاصل ہوا۔

موبائل رجسٹريشن سسٹم کے فوائد اپنی جگہ لیکن يہ بعض صارفين پر کافی بھاری بھی پڑگيا، نئے نظام کے باعث بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے صارفین کی سفری دستاویزات چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے۔

پی ٹی اے کو مسافروں کی جانب سے اب تک 54 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں ۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے 28 درخواستوں پرانکوائری کرکے10 فراڈيوں کو بھی گرفتار کیا ۔

MOBILE REGISTRATION

Tabool ads will show in this div