رشید گوڈیل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی
ویب ایڈیٹر :
کراچی : بہادر اباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کے سینیر رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سماء نے حاصل کرلی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹڑ سائیکل پر سوار ملزمان رشید گوڈیل کی گاڑی کا پیچھا کر رہے ہیں۔
فوٹیج میں ایک موٹرسائیکل پر2حملہ آورنظرآرہےہیں، ملزمان فائرنگ کرنےکیلئےشہیدملت روڈ کی عقبی گلی سےنکلے، گلی سےنکلتےہی ملزمان نےرشید گوڈیل کی گاڑی پرفائرنگ کردی، ملزمان بہادرآبادکی دہلی مرکنٹائل کی عقبی گلی سےفرارہوئے۔ سماء