کراچی:3 اضلاع میں پانی کی فراہمی متاثررہےگی

تینوں اضلاع کو30 ملین گیلن پانی کم ملے گا

کراچی کے 3 اضلاع میں آج پانی کی فراہمی متاثررہے گی۔

ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق ضلع شرقی،غربی اوروسطی کو پير 4 نومبر کو 30ملين گيلن پانی کم فراہم کياجائے گا۔

پانی کی فراہمی متاثر رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کے اليکٹرک فيڈرزکی سالانہ مرمت کے باعث اين ای پمپنگ اسٹيشن کی بجلي کل بندہوگی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق پیرکی صبح8سے رات 8بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اس دوران این ای پمپنگ اسٹیشن کے صرف 2پمپ بند رہیں گے۔

water board

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div