وزیر خارجہ شاہ محمود سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے ہيں۔

کوالالمپور ائيرپورٹ پر ملائشیا کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اظہر مزلان، ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت خانے کے سینیر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ میں وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت ملائشیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ شاہ محمود قريشی پاکستانی سفارت خانے میں کمیونٹی سروس سینٹر کا افتتاح بھی کریں گے۔

SHAH MAHMOOD

Tabool ads will show in this div