رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ مکمل

دین کی سربلندی اور پھیلاؤ کے لئے خصوصی دعائیں

رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی دعا میں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔

تبلیغی اجتماع کے آخری روز مولانا ابراہيم نے اختتامی دعا کرائی۔ملکی سلامتی، خوشحالی اور دین کی سربلندی اور پھیلاؤ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دعا کے ساتھ ہی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا جس کے بعدمیں جماعتوں کی تشکیل دی گئی جو تبليغ کے لئے دنیا کے مختلف حصوں میں نکل جائیں گی۔ اجتماع کے موقع پرٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کيے گئے۔ اجتماع گاہ سے دوسرے علاقوں کے ليے يکطرفہ ٹريفک چلائی گئی۔

RAIWAND

Tabool ads will show in this div