سابق صدرمشرف کی سیکیورٹی سےمتعلق نئی رپورٹ عدالت میں جمع

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے وزارت داخلہ کو مزید مہلت دے دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے ججز نظربندی کیس میں استثنیٰ کیلئے پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پرویز مشرف کی سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی تاہم اس پر آئی جی دستخط نہ ہونے کے باعث عدالت نے رپورٹ واپس کردی۔ وقفے کے بعد پولیس رپورٹ دوبارہ جمع کرائی گئی۔

دوران سماعت وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل طارق جاوید لودھی پیش ہوئے اور انہوں نے استدعا کی کہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دی جائے کیونکہ مختلف اداروں سے مزید تفصیلات حاصل کرنا ہے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت نو  جنوری تک ملتوی کردی۔ سماء

میں

کی

رپورٹ

reforms

european

comedian

Tabool ads will show in this div