آزادی مارچ: کارکنان نے جھاڑو اٹھا لیں،پنڈال کی صفائی
.
اسلام آباد میں حکومت مخالف آزادی مارچ کے شرکا نے صبح ہوتے ہی دھرنے کے مقام پر پھیلایا گیا کچرا درختوں کی ٹہنیاں توڑ کر ان سے صاف کیا۔
جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے چوتھے روز مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے۔ کارکنان نے جھاڑو اٹھا لیں اور کوڑا کرکٹ صاف کیا۔
جھاڑویں بنانے کیلئے کارکنوں نے درختوں کا ٹہنیوں کو توڑا۔ درختوں کو نقصان پہنچانے کے سوال پر کارکنوں کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی جانب سے کوئی عملہ صفائی کیلئے نہیں آتا۔ صفائی نصف ایمان ہے، یہاں بیٹھنا ہے اس لیے صفائی کر رہے ہیں۔