جھنگ ميں ڈاکٹروں کی بےحسی معصوموں کی جان لےگئی

وزيراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے ليا

جھنگ کے ڈسٹرکٹ اسپتال ميں سينئر ڈاکٹروں کی لاپروائی نے نو نومولود بچوں کی زندگياں چھين ليں، وزيراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے ليا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ايک ہفتے کے دوران 7 نومولود جان کی بازی ہار گئے۔

سی ای او ہيلتھ ڈاکٹر سمیع کے مطابق کوئی سینئر ڈاکٹر بچوں کو ہاتھ لگانے کو تیار نہیں ہوتا، 23 اکتوبر کو وزٹ کیلئے گیا، ڈاکٹر چیک کرنے کیلئے نہیں تھا۔ 25 اکتوبر کو بھی اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

سی ای او ہيلتھ کی رپورٹ پر ہونے والی انکوائری کيخلاف ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے جس سے مزيد 2 نومولود چل بسے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی معاملے کا نوٹس لے ليا۔

سی ای او کی رپورٹ پر محکمہ صحت پنجاب بھی ايکشن ميں آگيا، تین رکنی تحقيقاتی کمیٹی بنا کر چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔

HEALTH

JHANG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div