بسوں ميں مسافروں کو لوٹنے والا شخص گرفتار
ملزم مسافروں کو بےہوش کرکے لوٹتا تھا
بہاولپور ميں موٹروے پوليس نے بسوں ميں مسافروں کو لوٹنے والے ایک شخص کو گرفتار کرليا ہے۔
موٹروے پوليس کے مطابق لوٹنے والے شخص کو دوران کارروائی مسافر بس سے گرفتار کیا گیا۔
بہاولپور کے نزدیک ملزم نے نشہ آور اشیاء سے مسافر کو بےہوش کرکے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر نوسرباز پکڑ لیا گیا۔
ملزم اسی طرح بسوں ميں مسافروں کو بےہوش کرکے لوٹ لیتا تھا۔
MOTORWAY POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div