سندھ حکومت نے چیریٹی ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا

خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا

سندھ حکومت نے چیریٹی ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ چندہ، خيرات اور عطيات لينے اور دينے والوں کيلئے قانون سازی کی جائے گی۔

صوبہ سندھ ايف اے ٹی ايف سفارشات کے تحت قانون سازی کرنيوالا پہلاصوبہ ہوگا۔ چندہ،عطیات،خیرات لینے اوردینےوالوں کیلئےقانون سازی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے چیریٹی ایکٹ کا مسودہ قانون تیارکرلیا ہے۔ تمام خیراتی اداروں، پروموٹرز اور فنڈریزنگ مہم کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔ چندہ،عطیات دینے والوں کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔

مسودے کے تحت سندھ چیریٹی کمیشن اورچیریٹی رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائےگی۔ خیراتی ادارہ تمام مالی حسابات کا مفصل ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا۔

یہ رقوم ذاتی،کاروباری،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کی جاسکیں گی۔

اس کے علاوہ چیریٹی کمیشن خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کامجاز ہوگا۔50 ہزار يا زائد ملنے والےعطيات بينک ميں جمع کرانا ہوں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر10 لاکھ روپے تک جرمانہ کيا جاسکے گا۔

charity

Tabool ads will show in this div