دولت کیلئےشادی کرنے کےالزام پرطوبیٰ عامرکاجواب

طوبیٰ نے سخت سوالوں کا جواب بھی تحمل سےدیا
[caption id="attachment_1735747" align="alignnone" width="601"] تصویر: انسٹاگرام[/caption]

مذہبی اسکالر، سیاسی رہنما اور ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامرکا کہنا ہے کہ عامر میری دنیا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انسٹاگرام کے ’’آسک می ‘‘ سیشن میں نامناسب سوال پوچھے جانے پرطوبیٰ نے اچھی بیوی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عامر لیاقت کی کھل کرتعریفیں کیں۔

طوبیٰ ، عامرلیاقت کی دوسری اہلیہ ہیں اور دونوں کی شادی گزشتہ سال منظرعام پرآئی تھی جس کے حوالے سے طوبیٰ کا کہنا تھا کہ تمام احباب ہمارے نکاح سے باخبرتھے۔ ایک ٹی وی چینل نے الیکشن کے دنوں میں عامر کی انتخابی مہم پر اثرانداز ہونے کے لیے اس خبر کو چٹپٹا بنا کر پیش کیا۔ حالانکہ اس وقت رخصتی نہیں ہوئی تھی جو ہم اس خبر کوعام کرتے۔

انڈسٹری کو خوبصورت چہرہ دیا، ہمارا ولیمہ وزیراعظم کریں گے، عامرلیاقت

 

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرطوبیٰ کے مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے جن میں طوبیٰ کی خوبصورتی کا راز جاننا اور عامرلیاقت سے ان کی شادی کی وجہ پوچھنا سرفہرست رہے۔

خندہ پیشانی کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات دینے والی طوبیٰ عامر نے حسن کا راز پوچھنے والوں کو بتایا کہ اصل راز صرف نیت اور دل کو صاف رکھنا ہے۔

 

ایک صارف نے خاصی بےرحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا آپ واقعی عامرلیاقت سے محبت کرتی ہیں یا ان کے گزر جانے کاانتظارکر رہی ہیں تا کہ آپ کو ان کی تمام دولت مل سکے؟۔

اس نامناسب سوال کا جواب بھی تحمل سے دیتے ہوئے طوبیٰ عامر نے لکھا کہ شادی کوئی مذاق نہیں اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت یا طاقت ہے جو شادی سے دولت حاصل کرنے میں صرف کیا جائے۔ میرا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے ہے اور میں عامرلیاقت سے شادی کرنے سے پہلے بھی اچھا کما رہی تھی۔

طوبیٰ نے سوال پوچھنے والے کو نصیحت کی کہ کسی سے ایسا سوال پوچھنے سے پہلے اتنا سوچ لیا کریں کہ اگر کوئی آپ کے شوہر یا فیملی کے بارے میں ایسا لکھے تو کیسا لگے گا؟ اللہ پاک میرے عامر کو اچھی صحت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

   

عامر لیاقت کو ایک لفظ میں واضح کرنے سے متعلق سوال کا جواب میں طوبیٰ نے انہیں اپنی دنیا قرار دے دیا۔

   

طوبیٰ نے تنقید کی پرواہ نہ کرنے سے متعلق سوالک

 

ایک اور سوال میں بھی یہی تجسس ظاہر کیا گیا کہ طوبیٰ نے عامر سے شادی کیوں کی؟ طوبیٰ نے جواب میں لکھا کی شادی کے فیصلے انسانوں کے نہیں خدا کے ہوتے ہیں۔

   

اچھے اخلاق کی وجہ پوچھنے پر طوبیٰ نے لکھا کہ ’’سب کچھ یہیں رہ جانا ہے، لوگ آپ کو آپ کے اخلاق سے یاد کریں گے اس لیے ہمیشہ جھک کر چلنا چاہیے، نو غرور، نو انا‘‘۔

   

مستقبل کے ارادے پوچھنے پر طوبیٰ کا جواب تھا ’’اس کے لیے انتظار کریں ‘‘۔

   

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کی زندگی میں عامر لیاقت کی کیا اہمیت ہے؟ اس سوال کے جواب نے میاں بیوی کے مضبوط تعلق کو واضح کیا۔ طوبیٰ نے لکھا ’’عامر میرے لیے دنیا ہیں، آپ لوگ نہیں جانتے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں۔ میں ایسی بہت سی چیزوں کی گواہ ہوں جو یہاں نہیں لکھ سکتی لیکن میرا یقین کریں ، وہ اپنی قسم کے ایک ہی انسان ہیں جو ایک خالص دل رکھتا ہے‘‘۔

 

aamir liaquat hussain

TUBA AAMIR

Tabool ads will show in this div