اسلام آباد میں رکھے کنٹینرز کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے اور مخصوص علاقوں کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے جگہ جگہ بھاری بھرکم کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، تاہم کیا آپ کو پتا ہے کہ ان کنٹینرز کو رکھنے کے پیچھے کیا کہانی ہے ؟۔
اسلام آباد میں جگہ جگہ لگے کنٹینر مختلف اشارے بھی دے رہے ہیں۔ مختلف سڑکوں اور روٹس پر رکھے گئے کنٹینرز صرف رکاوٹیں ہی نہیں بلکہ ان کے الگ الگ رنگ کے مطلب بھی الگ ہیں۔
Current situation of Containers blocking: Red containers mean completely blocked, yellow means traffic slowly moving but likely to be closed, green means containers are placed on the roadside and not blocked yet. #Islamabad https://t.co/7GezqJXuKB
— Shahzad Ahmad (@sirkup) November 1, 2019
معروف آئی ٹی کمپنی " بائیٹس فار آل " کی جانب سے اسلام آباد کی صورت حال پر ایک تفصیلی اور مددگار نقشہ جاری کیا گیا ہے، جہاں سے آپ کسی بھی علاقے میں بند اور کھلی سڑکوں سے متعلق تفصیلات جان سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں سڑکوں اور روٹس کا احوال جانیں اس نقشے سے۔
کسی علاقے میں اگر لال رنگ کے کنٹینر لگے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ راستہ مکمل طور پر بند ہے۔ پیلے رنگ کے کنٹینرز کا مطلب ہے کہ یہاں سست ٹریفک ہے، مگر یہ راستہ بند بھی ہوسکتا ہے۔
سڑک کنارے رکھے گئے ہرے رنگ کے کنٹینرز کا مطلب ہے کہ فی الحال ان راستوں کو بند نہیں کیا گیا ہے۔
Uodate traffic diversion plan for today pic.twitter.com/zMFsHKgqLu
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) October 31, 2019
دوسری جانب کمشنر اسلام آباد کی جانب سے بند کیے گئے راستوں اور روٹس کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ یکم نومبر بروز جمعہ اسلام آباد میں ٹریفک کی کیا صورت حال ہوگی؟ اور کون کون سی سڑکیں اور روٹس بند ہونگے، اس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

عوام کی پریشانی، الگ کہانی
آزادی مارچ کے شرکاء تو منزل پر پہنچ گئے مگر جڑواں شہروں کے باسیوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ اسلام آباد اور راول پنڈی کو ملانے والی سڑکیں دوسرے روز بھی بند ہیں۔ جگہ جگہ کنٹیرز کی قطاریں، جلسہ گاہ کے اطراف 4 کلومیٹر کی حدود میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے زندگی دہرے عذاب میں پڑ گئی۔
کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے انتظامیہ نے میٹرو بس سروس اور اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند کردیئے ہیں۔ ریڈزون مکمل طور پر سیل ہے، جب کہ اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ لگی رکاوٹوں کے باعث لوگ کو دفاتر پہنچنے میں شدید دقت کا سامنا ہے، جب کہ آدھے گھنٹے کا سفر ڈیرھ گھنٹے میں تبدیل ہوگیا ہے۔