بھارتی فلم فینٹم کےہیروسیف کی پاکستان مخالف ہزرہ سرائی،سوشل میڈیاپرطوفان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور / ممبئی/ اسلام آباد/ کراچی : بھارتی فلم فینٹم کے ہیرو سیف علی خان کی پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا، پاکستانی قوم کی جانب سے نفرت انگیز بیان پر سخت ترین ردعمل سامنے آرہا ہے۔

فینٹم پاکستان کے خلاف ایک نفرت انگیز فلم کے ہیرو چھوٹے نواب ہیں، تاہم پاکستان میں اس نفرت انگیز فلم پرپابندی کیا لگی سیف علی خان نے پاکستان کے خلاف بیان ہی دے ڈالا۔  سوشل میڈیا پر سیف علی خان کے نفرت انگیز بیان نے پاکستانی قوم کے دلوں کو توڑ ڈالا۔

ملک کے خلاف شر انگیز بیان سننے کے بعد سوشل میڈیا پر ہر پاکستانی عوام نے سیف علی خان کو منہ توڑ جواب دیا، کسی نے ٹویٹ کیا کہ ہم انسانیت کا احترام کرتے ہیں، مگر اس دفعہ سیف علی خان حد سے گزر گئے ہیں۔

ایک جگہ پیغام لکھا کہ پاکستان میں تو فلم صرف بین ہوئی مگر انڈیا میں تو فلاپ ہی ہوگئی، کہیں تو پاکستانی کبوتر ہی گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ سیف علی خان کو یاد دلائی میجر شبیر شہید کی اور لکھا کہ سیف جی اس کو کہتے ہیں گھر میں گھس کے مارنا۔

ایک جگہ یہ ٹویٹ بھی کی گئی کہ ہم سیف علی خان کو تب تک چین نہیں لینے دینگے جب تک وہ پاکستان پر اعتماد کرنا شروع نہیں کردینگے، ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا کہ سیف علی خان پاکستان پر اعتماد نہیں کرتے تو پاکستانی قوم بھی ان کی اداکاری کی صلاحیت کو نہیں مانتی، سوشل میڈیا کے علاوہ پاکستانی قوم کا عام زبان میں ردعمل کیا تھا زرا یہ بھی سن لیجئیے۔

سیف علی خان کے اس بیان نے پاکستانی قوم کو نہ صرف تکلیف دی ہے بلکہ ملک دشمن ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے۔ سماء

PUNJAB

USA

working boundary

Actor

anti pakistan

uno

SAIF ALI KHAN

PHANTOM

AGAINST

BOLLY WOOD

ADVISOR

Tabool ads will show in this div