کراچی : صدر کے تجارتی پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے مصروف ترین بازار صدر کے پینوراما سینٹر کی چھٹی منزل پر آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی اسنارکل سمیت 6 گاڑیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں ہی آگ پر قابو پالیا، امدادی کارروائی کے دوران زیب النساء اسٹریٹ اور اطراف کی عمارتوں پر ہجوم لگ گیا، ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔


کراچی شہر کے اہم بازار صدر کی مصروف ترین زیب النساء اسٹریٹ  پر تجارتی مرکز پینو راما سینٹر کی چھٹی منزل پر ایک خالی دفتر میں آگ لگنے کے بعد عمارت کو خالی کرالیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ایمبولینسیں اور رینجرز کی نفری بھی پہنچ گئی۔


آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے جانباز بھاگے بھاگے  5 گاڑیاں اور اسنارکل لے کر پہنچے اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ  ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔


آگ بجھانے کے عمل کے دوران زیب النساء اسٹریٹ پر عوام کا ہجوم لگ گیا، سڑک کو بند کردیا گیا، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، پینوراما سینٹر کے گراؤنڈ فلور پر شاپنگ سینٹر جبکہ اوپر کے بیشتر فلور خالی ہیں۔ سماء

میں

کے

burger

نے

birthday

آگ

green

فائر

polish

dip

بریگیڈ

Tabool ads will show in this div