اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کے راہیں جُدا

محب اور آمنہ شیخ کی 2005 میں شادی ہوئی تھی

پاکستان اداکار محب مرزا اور اداکارہ آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے ۔

دونوں اداکاروں نے اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور کوئی بھی علیحدگی کی تصدیق نہیں کررہا تھا البتہ اب محب نے اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کردی۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اداکار محب مرزا نے یہ انکشاف کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ آمنہ شیخ اب ساتھ نہیں ہیں۔

اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کی 2005 میں شادی ہوئی تھی اور سال 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔

یاد رہے کہ آمنہ شیخ گزشتہ کئی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں، اُن کی آخری فلم کیک 2018 میں ریلیرز ہوئی تھی۔

mohib mirza

Aamina Sheikh

Tabool ads will show in this div