قصور:پرانی دشمنی کا شاخسانہ،3افراد قتل

گیارہ سال پرانی دشمنی تھی
[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/WhatsApp-Video-2019-10-30-at-1.19.29-PM.mp4"][/video]

قصور کےنواحی گاؤں میں پرانی رنجش کی بناء پر موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

بدھ کوتھانہ صدر کے نواحی گاؤں کھارا میں لاہور کا رہائشی شوکت علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ سے ملنے کیلئے آیا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پرانی رنجش کی بناء پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر گاڑی میں موجود شوکت علی اور اس کے دیگر 2 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور سلیم شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ڈی پی او قصور کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div