پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال،خرابی دُور

فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ کو ٹھیک کرلیا

پی ٹی سی ایل نے بتایا ہے کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے،زیرِ سمندر فائبراپٹک کیبلز میں فالٹ کو ٹھیک کرلیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے،صارفین کو انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں پیدا ہونے والی دشواری پر معذرت خواہ ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایس ایم ڈبلیو4 کو صبح 1 بج کر 35 منٹ پر جبکہ آئی ایم ای ڈبلیو ای کو صبح 4 بج کر 13 منٹ پر بحال کیا گیا۔.

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی زیرِ زمین انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوئی۔ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کا چیک اِن سسٹم بھی متاثر ہوا۔

پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی 3 بڑی انٹرنیٹ سب میرین کیبلز میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی، 2 بڑی کیبلز میں خرابی کے باعث پاکستان میں 50 فیصد انٹرنیٹ سروسز آف لائن ہوگئیں جبکہ تیسری سب میرین کیبل بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔

سب میرین کیبلزمیں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی متاثر

پی ٹی اے حکام کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں خرابی منگل کی شام 5 بجے سامنے آئی۔

SUBMARINE CABLE

Tabool ads will show in this div