سب میرین کیبلزمیں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی متاثر

تکنیکی ٹیمیں خرابی دورکرنے کیلئے کام کررہی ہیں،پی ٹی اے

انٹرنیشنل سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز  متاثر ہیں، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو کچھ وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق گہرے پانیوں میں سب میرین فائبر آپٹکس کیبلز میں شام 5 بجے سے خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے، جس سے صارفین کو کچھ وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ملک کے مختلف حصوں سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں، کہیں کہیں صارفین کو سروس میں سست روی او تعطل کا بھی سامنا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، صارفین کو سلو براؤزنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ہماری تکنیکی ٹیمیں خرابی دور کرنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے کام کررہی ہیں۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر خرابی کی نوعیت اور مقام کے تعین کیلئے کام کررہا ہے، امید ہے جلد ہی خرابی دور کردی جائے گی۔

INTERNET DOWN

Tabool ads will show in this div