مہوش حیات برطانوی ہائی کمشنرکے واپس جانے پراداس

برطانوی سفارتکار تھامس ڈریو پاکستان میں 4 سال ذمہ داریاں نبھانے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہوگئے۔اداکارہ مہوش حیات نے تھامس ڈریو کے پاکستان سے جانے پراداسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمہوش حیات نے لکھا ’’وہ نہ صرف ایک بہترین سفارت کار ہیں جنہوں نے پاک اینگلو تعلقات کے لئے بہت کچھ کیا، بلکہ ایک عزیز دوست بھی ہیں‘‘۔
Sad to see @TomDrewUK leave. Not only is he the consummate diplomat who has done so much for Anglo-Pakistan relations, but has also become a dear friend. I shall miss his sense of humour & our conversations on cricket. Hope to see you here for PSL. Good luck on your next posting pic.twitter.com/m9QrRiwY7t
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 28, 2019
تھامس ڈریو کی تعریف میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں ان کی حس مزاح اور کرکٹ پر ہماری بات چیت کو یاد کروں گی۔
اداکارہ نے برطانوی سفارتکار کی اگلی پوسٹنگ کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان سپر لیگ دیکھنے آئیں گے۔
مہوش حیات کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کی مبارکباد
مہوش کی ٹویٹ کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تھامس ڈریو نے لکھا ’’پاکستان چھوڑنے پر میں بھی اداس ہوں، مجھے پاکستان کے باصلاحیت ٹیلنٹ سے متعارف کروانے، تعلیم اور دیگر معاملات کیلئے کام کرنے اور آپ کی دوستی کیلئے شکریہ‘‘۔
Thank you, Mehwish. I too am sad to be leaving. Thank you for introducing me to Pakistan’s creative talent, for what you do on education and things both our countries care about, and for your friendship. Look forward to following your future success.
— Thomas Drew (@TomDrewUK) October 28, 2019
تھامس ڈریو نے بھی مہوش کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان سے جاتے ہوئے تھامس ڈریو نے ائرپورٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں پاکستان میں گزارے جانے والے 4 سالوں کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے شمالی علاقہ جات میں کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی۔
That’s it. Waiting at Islamabad airport at the end of 4 wonderful years in Pakistan. Here, though, is a photo of a happy moment - in the mountains of the North earlier this year. Thank you Pakistan. pic.twitter.com/rNeYcRIJ7u
— Thomas Drew (@TomDrewUK) October 28, 2019
یاد رہے کہ برطانیہ نے تھامس ڈریو کی جگہ ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔
کرسچن ٹرنر 2017ء سے برطانوی وزیراعظم کے عالمی امور کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ 2016ء سے 2017ء تک وزیراعظم کے قومی سلامتی کے نائب مشیر بھی رہ چکے ہیں۔