چوہدری نثار اپوزیشن کیساتھ نہیں چل سکتے، طالبان سے کیا مفاہمت کرینگے، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت سے نہیں چل سکتے، طالبان سے کیا مفاہمت کریں گے۔


خورشید شاہ نے اپنے بیان میں وزیر داخلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چوہدری نثار کو بڑی ذمہ داری دی ہے، انہیں پارلیمنٹ کا احترام کرنا پڑے گا، چوہدری نثار کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔


اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ میں آتے ہیں اس لئے ٹی اے ڈی اے لیتے ہیں، آج بھی اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ میں آئے تھے لیکن احتجاج کے باعث ایوان میں نہیں آئے۔


انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں تمام اراکین کی حاضری اٹھا کر دیکھی جاسکتی ہے، سب پتہ لگ جائے گا۔ سماء

سے

Obama

law

arabs

canadian

island

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div