فلم’ٹام اینڈ جیری‘کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

فلم سال 2020 میں ریلیز کی جائے گی

بچوں اور بڑوں سب ہی کی پسندیدہ ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری اب بہت جلد لائیو ایکشن میں آپ کے سامنے آنے والے ہیں۔

گزشتہ برس وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق اب ٹام اینڈ جیری فلم کی ریلیز کے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، فلم 23 دسمبر سال 2020 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی ہدایات ٹم اسٹوری دیں گے جبکہ کاسٹ میں کلؤئے گریس مورٹز، مائیکل پینا، کین جیونگ، روب ڈیلانے، جورڈن بولگر اور پلاوی شردا شامل ہیں، جو کرداروں کو اپنی آواز دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جس طرح کارٹونز میں ان دونوں کرداروں کو خاموش دکھایا جاتا تھا اور یہ مختلف جسمانی حرکتیں کرتے تھے، لائیو ایکشن میں بھی اس اسٹائل کو برقرار رکھا جائے گا۔

 

cartoon

TOM and jerry

Tabool ads will show in this div