کراچی اور حیدرآباد پر قبضہ نہیں چاہتے، سب کے مینڈیٹ کا احترا کرتے ہیں، رحمان ملک

اسٹاف رپورٹ


کراچی : پاکستان پيپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہيں کہ ان کی جماعت کراچی اور حيدرآباد پر قبضہ نہيں کرنا چاہتی، سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔


سندھ اسمبلی کے باہر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، متحدہ سمیت کسی جماعت کا مینڈیٹ چوری نہیں کرنا چاہتے، کراچی میں اپنا میئر نہیں لانا چاہتے۔


رحمان ملک کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری بھی ايم کيو ايم کے مينڈيٹ کا احترام کرتے ہيں، حاليہ بلدياتی ترميمی آرڈيننس کے باعث اختلاف رائے پيدا ہوا ہے۔


پی پی رہنما رحمان ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بھی ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم، پی پی پی تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماء

اور

کے

کا

burger

پر

ملک

law

rocket

heroes

shaukat

recover

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div