ایف بی آر افسران،تاجروں کےبیجاتعلقات کی سختی سےممانعت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کے کاروباری افراد سے ذاتی تعلقات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اس حوالے سے تمام افسران، ملازمین اور فیلڈ اسٹاف کےلیے جَلد سخت ہدایات جاری کی جائیں گی۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات سے ذاتی دوروں، موبائل، ٹیلی فون کالز، پیغام یا ای میل کے زریعے رابطے پر پابندی ہوگی۔ صرف آٹومیٹڈ مجاز سسٹم کے ذریعے ہی رابطہ کیا جا سکے گا۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق یکم نومبر سے ایف بی آر عملے اور بزنس کمیونٹی کے درمیان بلا اجازت رابطے پر سخت پابندی کا اطلاق ہو جائے گا۔
From November 1, 2019 strict enforcement will be made against unauthorised interaction between FBR staff and business community. Business community is suggested to report to FBR if any person contact through any manner without proper authorisation. No harassment.
— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) October 25, 2019
اسکے علاوہ بزنس کمیونٹی سے ایف بی آر کا کوئی فرد رابطہ کرے تو ہمیں اطلاع دی جائے کیونکہ بزنس کمیونٹی سے بغیر اجازت رابطے یا ہراساں کرنے کی ہر گز اجازت نہیں۔
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ ملک میں انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس میں اب تک 9 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ افراد نے گوشوارے جمع کرائے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 لاکھ 32 ہزار 818 زیادہ گوشوارے جمع ہوئے اور اسی مدت میں 5 لاکھ 85 ہزار 209 افراد نے ریٹرن جمع کرائے تھے۔
یومیہ 25 ہزار سے 30 ہزار افراد ریٹرن جمع کرانے لگے ہیں۔