ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین کے قریب دھماکا

اے ایس آئی،ایلیٹ فورس کااہلکاربھی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے سے اے آیس آئی سمیت متعدد اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتہالہ روڈ پر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوا۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کیا گیا، جس کا ہدف پولیس پارٹی تھی۔

دھماکے سے موبائل میں موجود اے ایس آئی فضل الرحمان اور دیگر اہل کار شدید زخمی ہوئے، جب کہ موبائل میں موجود ایلیٹ فورس کا اہلکار بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہے۔

 

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی آئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ دھماکے کے بعد پولیس ور دیگر سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دھماکے سے پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

IED BLAST

police mobile

DERA ISMAIL KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div