موسيقی کا سياست سے کوئی تعلق نہيں،جاوید بشیر

گلوکار جاويد بشير نےکہا ہے کہ موسيقی کا سياست سے کوئی تعلق نہيں،جو لوگ نفرت کی بات کرتے ہيں وہ ميوزک کے لوگ نہيں،کلاسيکل موسيقی ايک کمٹمنٹ کا نام ہے۔
لاہور میں سماء سے بات کرتے ہوئے گلوکار جاوید بشیر نے کہا کہ پوری دنیا میں ہمارے میوزک اور آرٹسٹوں کو مانا جاتا ہے، موسیقی کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں،نفرت کی بات کرنے والے لوگوں کا ميوزک سے تعلق نہيں۔گلوکارجاوید بشیر نے بتایا کہ والد کی خواہش تھی کہ بیٹا اچھا قوال ہوناچاہیے،سنجےلیلی بھنسالی نے کہا کہ جو سُر اور درد پاکستان کی مٹی میں ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں ہے۔
جاوید بشیر کا مزید کہنا تھا کہ 10بھارتی فلموں میں گیت گائے جن میں بھاگ مالیکھا بھاگ بھی شامل ہے، کلاسیکل موسیقی ایک کمٹمنٹ کا نام ہے،اب کوئی محنت نہيں کرتا اور بچے بہت کمزور آرہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میوزک کی اصل شکل اچھی کمپوزیشن ہوتی ہے۔