سجاول، ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ایک شخص جاں بحق

مرمتی کام کے دوران ہیلپر نے ٹریکٹر اسٹارٹ کر دیا
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

سجاول کے علاقے درگاہ شاہ یقیق میں ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ایک مکینک جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

چوہڑ جمالی کی قریب خراب ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ہیلپر نے ٹریکٹر اسٹارٹ کر دیا جس سے دونوں مکینک زد میں آگئے۔ ٹریکٹر اسٹارٹ کرنے کی ہدایت مکینک نے خود دی تھی جس میں پہلے سے گیئر لگا ہوا تھا۔

دونوں مکینک شیر خان جتوئی اور رفیق احمد جتوئی سگے  بھائی تھے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کیا گیا جہاں شیر خان جتوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جاں بحق ہونے والے کی لاش رورل ہیلتھ سینٹر میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div