گمراہ کن لوگ مذہب کی آڑ میں فساد برپا کرتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف
اسٹاف رپورٹر
لاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذہبی اختلافات پھیلانے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چند گمراہ لوگ مذہب کا سہارا لے کر فساد برپا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں کرسمس کی تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذہبی بنیاد پر کسی سے تفریق نہیں کرتی۔ آئین کے تحت تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ چند گمراہ لوگ فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب امن سلامتی اور محبت کا درس دیتے ہیں لیکن بعض عناصر مذہب کو ذاتی مفاد کے ليے استعمال کرتے ہيں۔
وزیر اعظم نے کہا ناپاک عزائم سے پاکستان کے تشخص کو مسخ کرنے کی کسی کو اجازت نہيں دی جائے گی۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقليتوں نے ملکی ترقی اور دفاع کيلئے قابل قدرخدمات انجام دی ہيں۔ حکومت مظلوموں اورمحروموں کے ساتھ ہے۔ سماء