مولاناطارق جمیل کی نوازشریف سےملاقات

صحت یابی کیلئے خصوصی دعا
Pic24-040
LAHORE: Oct24- Religious scholar Maulana Tariq Jameel and religious preacher Maulana Tariq Jameel inquired the health condition of former Prime Minister Nawaz Sharif at Service Hospital in provincial capital. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
Pic24-040 LAHORE: Oct24- Religious scholar Maulana Tariq Jameel and religious preacher Maulana Tariq Jameel inquired the health condition of former Prime Minister Nawaz Sharif at Service Hospital in provincial capital. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
ONLINE PHOTO 

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے سروسز اسپتال لاہور میں ملاقات ہوئی ہے ۔

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔

مولانا طارق جمیل ایک گھنٹہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاس بیٹھے رہے، اس موقع نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، شہباز شریف ، نعیم بٹ، شبیر احمد عثمانی موجود تھے۔

مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مشکلات لمحات انسان پر آتے ہیں اور یہ آزمائش کا وقت ہے، اللہ تعالی آپ کو جلد تندرستی والی صحت دیں ۔

ميڈيکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود اياز کے مطابق سروسز اسپتال میں زیرِعلاج نوازشريف کو شيو اور دانت برش کرنے سے منع کرديا ہے، نوازشريف کو لگنے والے 6 پليٹ ليٹس ميگا يونٹس کا فائدہ نہيں ہوا،آج ساتواں ميگا يونٹ لگايا ہے،4 سے 5 دن ميں پليٹ ليٹس بننے کی صلاحيت کا اندازہ ہوگا۔

Nawaz Shariff

Tariq Jameel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div