سکھر: زہریلا کھانا کھانے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی
میڈیکل رپورٹ میں زہر زنک فاسفورڈ سے اموات ہونے کی تصدیق

سکھرکی تحصیل پنوعاقل کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے اسپتال میں زیرِعلاج گھر کے مالک کی اہلیہ نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
سکھر میں تین ہفتے قبل گاؤں ستابو انڈڑ کے ایک گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے گھر کے مالک اعجاز انڈہڑ اور اس کے 4 بیٹے انتقال کرگئے تھے۔ جمعرات کو اعجاز کی اہلیہ شہناز بی بی بھی نجی اسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
ڈی ایچ او ضلع سکھر منیر منگریو نے بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زہر زنک فاسفورڈ سے اموات ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
تاہم اس واقعے کی پولیس نے ابھی تک تحقیقات شروع نہیں کی ہیں۔



SUKKUR
تبولا
Tabool ads will show in this div