ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی
اسٹاف رپورٹ
کراچی : بیرونی قرضے اور درآمدی تیل کی ادائیگی میں 15 کروڑ 70 ستر لاکھ ڈالر ادائیگی کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہوکر 18 ارب 53 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور درآمدی تیل کی ادائیگی بھی کی گئی، جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 13 ارب 38 کروڑ 58 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 15 کروڑ ڈالر موجود ہیں جبکہ ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 18 اٹھارہ ارب 53 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ سماء