ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

ویب ایڈیٹر

کراچی : تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس عدالت میں چیلنج کردیا، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکوں سے رقوم نکالنے پر عائد ٹیکس آئین کی خلاف ورزی ہے۔

کراچی کے تاجروں نے حکومت کی جانب سے بینکوں سے نکالی جانیوالی رقوم پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس آئین کی دفعہ 77 کی خلاف ورزی ہے، تاجر پہلے ہی ودہولڈنگ ٹیکس ادا کررہے ہیں، ٹیکس کے نفاذ سے تاجروں پر عائد کردہ ٹیکس ڈبل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کے نمائندوں اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے کم کرکے 0.3 فیصد کردی گئی تھی۔

تاجر تنظیموں نے 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی مسترد کرتے ہوئے یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر ملک بھر میں بڑے اور چھوٹے تجارتی مراکز بند رہے۔ سماء

Bank

business

Economics

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div