معیشت میں بہتری کے دعوے، مہنگائی میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چیف شماریات آصف باجوہ نے آئندہ سال مارچ میں مردم شماری کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ سال ہونے والی مردم شماری کیلئے فوج کی مدد لی جائے گی، کہتے ہیں دسمبر 2017ء تک مردم شماری کی رپورٹ جاری کردی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.8 فیصد جبکہ ایک ماہ کے دوران 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ سماء

FBS

Tabool ads will show in this div