چارسدہ میں طویل عرصے بعد نیزہ بازی کے مقابلے

ملک بھر سے ماہرکھلاڑیوں نے شرکت کی

چارسدہ میں صدیوں پرانے کھیل گھوڑا نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ماہرکھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تاریخی شہر چارسدہ میں قدیم اور روایتی کھیل کے مقابلوں کے لئے انتہائی جوش و خروش دیکھا گیا۔ گھوڑے پر سوار کھلاڑیوں نے زمین میں گڑھے قلعے کو نشانہ بنایا۔

ان مقابلوں میں درجنوں نیزہ بازوں نے شرکت کی لیکن فتح بابا نیزہ بازی پنڈی والے کے حصے میں آئی۔ انھوں نے کہا کہ سخت مقابلے کے بعد فتح ملی ہے۔

طویل عرصے بعد چارسدہ میں منعقد ہونے والے کھیل سے مقامی لوگ بھی جی بھرکر لطف اندوز ہوئے۔

نیزہ بازی مشکل اور مہنگا کھیل ضرور ہے لیکن گھوڑے کی پھرتی اور سوار کی مہارت کے ساتھ پختہ نشانہ اور نیزے پر مضبوط گرفت اس کھیل کی شان ہے۔

Tent Pegging

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div