دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل

اسٹاف رپورٹ:


دبئی / اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا یہ بات مانتی ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات میں قرضے کی آئندہ قسط کیلئے پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کی اقتصادی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایم ایف ریویو بورڈ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانے کیلئے قانون پارلیمنٹ سے منظور کرائینگے، ہمارا اور آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مہنگائی کچھ بڑھ سکتی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ترقی کی راہ میں بڑی مدد ثابت ہوگی۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ مالی خسارے کا ہمارا ہدف 5اعشاریہ5 فیصد ہے ،پچھلی سہہ ماہی کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں ،تیل قیمتیں اور کموڈٹی قیمتوں میں کمی آنے سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں 2برس کے دوران نمایاں کمی آئی،پاکستان کے زر مبادلہ کے ذ خائر ریکارڈ سطح پر آگئے۔ واضح رہے کہ  ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 51 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔ سماء

FUNDS

finance minister

PAK CHINA CORRIDOR

FY

Tabool ads will show in this div