حکومت کابینکوں سےلین دین پرودہولڈنگ ٹیکس واپس لینےسےصاف انکار

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : حکومت کا بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سے صاف انکار کردیا، ترجمان ایف بی آر شاہد حسین کہتے ہیں بینکوں سے رقوم کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہیں لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں تاجروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے، ترجمان ایف بی آر شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں سے ڈکٹیشن نہیں لی جا رہی۔ دوسری جانب، تاجروں اور ایف بی آرکے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر قائم کمیٹیوں نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔

پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضال کی زیر صدارت سیلز ٹیکس کمیٹی میں تاجروں نے اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ روکنے کیلئے اپنی سفارشات پیش کیں۔ پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضال کا کہنا تھا چھوٹے تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹرن اوور ٹیکس ایک فیصد مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے، وزارت خزانہ نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں مزید کمی نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، تاہم کمیٹیوں کی سفارشات تیرہ اگست تک وزیر خزانہ کو پیش کردی جائیں گی۔ سماء

Bank

TAX

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div