اداکارہ سونیا حسین کا اپنے مداحوں کو مشورہ

ٹرین میں سفر کرنا سب سے بڑا جنون تھا

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سونیا حسین نے پاکستان کی ٹرین میں سفر کرکے اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر اپنے ٹرین کے سفر سے متعلق اپنے مداحوں کو مشورے بھی دیئے کہ وہ کیسے اپنے ٹرین کے سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔

اداکارہ نے ٹرین کے ساتھ کھڑے ہوکر ایک تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی ٹرین میں سفر کرنا سب سے بڑا جنون تھا۔

انہوں نے لکھا کہ اگر آپ زندگی کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو ٹرین کا ٹکٹ لیں وہاں نیند پوری کریں، کھائیں، آرام کریں، کتابیں پڑھیں، اپنی پسندیدہ موسیقی سنیں، اپنے ملک کو محسوس کریں اور وقت کا لطف اٹھائیں اور پھر واپس آجائیں۔

سونیا حسین نے ٹرین کے سفر کو اپنی زندگی کا ایک بہترین تجربہ بھی قرار دیا۔

Sonya Hussain

Tabool ads will show in this div