سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں 24 گھنٹے اضافہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : سندھ بھر میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا، گیس اسٹیشنز اب اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث سندھ بھر میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش اب 48 گھنٹے کی ہو جائے گی۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشن ہفتہ صبح 8 بجے کے بجائے اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ سماء

CNG Stations Closed

Tabool ads will show in this div