پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کمی کی سفارش
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی فی بیرل قیمت میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنے کا امکان، اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 14پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین 7 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔
قیمتوں میں کمی کی سمری من و عن منظور کر لی گئی تو یکم ستمبر سے پٹرول 70 روپے 62 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 77 روپے 55 پیسے، لائٹ ڈیزل 50 روپے 11 پیسے اور ہائی اوکٹین 75 روپے 79 پیسے میں فروخت ہو گا۔
اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد یکم ستمبر سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ سماء