پہلی بار نجی کمپنی کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جاری

Nov 30, -0001

اسلام آباد:نیپرا نے نجی کمپنی کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی ترسیل کا لائسنس جاری کردیا۔ فاطمہ نامی ٹرانسمیشن کمپنی 37 کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی ۔


نیپرا کے مطابق، نجی کمپنی فاطمہ ٹرانسمیشن کو 120 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں نجی شعبے کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس پہلی مرتبہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنی کسی بھی نجی ادارے کو بجلی کی فروخت کرنے کی مجازہو گی ۔

چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کا کہنا ہے فیصلے سے بجلی کی ترسیل بہترہوگی اور بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ سماء

Tabool ads will show in this div