فضل الرحمان نےپلان ہی نہیں بتایاتوکیافیصلہ کریں؟،پرویزرشید

حتمی پلان تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے

ن لیگ کے سینیر رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے حتمی فیصلے تک کسی لائحہ عمل کا اعلان نہیں کرسکتے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جب مولانا مکمل پروگرام بنائيں گے تو کوئی متفقہ فیصلہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے دھرنے اور مارچ کا حتمی پروگرام نہیں بتایا۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شريف کی صحت کو خطرات لاحق ہوئے،ان کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جائے۔

 

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ آمروں کے دور میں ایسی راتیں دیکھی ہیں، اس دور کی ایسی راتیں بھی ختم ہونگی۔

PERVAIZ RASHEED

MARYAM NAWAZ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div