ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے کمی کردی گئی، کراچی میں 70 اور لاہور میں 75 روپے فی کلو بکے گی۔

عوام کیلئے پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور خوشخبری آگئی، ایل پی جی کی قیمت میں بھی 6 روپے فی کلو کمی  کردی گئی، گھریلو سلنڈر 72 روپے سستا ہوگیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 70 روپے، لاہور میں 75 جبکہ جنوبی پنجاب میں 80 روپے فی کلو بکے گی۔ سماء