ڈی آئی خان:آپریشن کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ،اہلکارشہید

کارروائی میں6مشتبہ افراد بھی گرفتار
Oct 23, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہل کار شہید، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ کارروائی کے دوران 6 متشبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک ميں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

 

آپريشن کے دوران مشتبہ مکان سے دہشت گردوں نے پولیس کو آتا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ جس سے ايک اہلکار شہيد، جب کہ ايک زخمی ہوگيا۔ شہید اہل کار کا نام نور شاہ تھا۔

 

پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے بھاری نفری طلب کی گئی۔ تاہم دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے 6 مشتبہ افراد کو حراست ميں ليکر اسلحہ برآمد کر ليا۔ آپریشن میں شہید ہونے والے اہل کار کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈی آئی خان میں ادا کردی گئی ہے۔

DERA ISMAIL KHAN

Tabool ads will show in this div