نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت دیدی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ہے، نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔

نیپرا نے گھریلو صارفین کو شمسی بجلی فروخت کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد یورپی ملکوں کی طرح پاکستان کے گھریلو صارفین بھی شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرنے کے مجاز ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ نیٹ میٹرنگ سسٹم نافذ کردیا گیا، جس کی مدد سے گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کرسکیں گے جبکہ رات میں گھریلو صارفین واپڈا کی بجلی استعمال کریں گے۔

ایک ماہ میں اگر صارف نے زیادہ شمسی بجلی فروخت کی تو تقسیم کار کمپنی اسے ادائیگی کرے گی اور اگر صارف نے واپڈا کی بجلی کا استعمال زیادہ کیا تو اس کے بل میں فروخت کردہ بجلی کا ریلیف شامل کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنی ایسے صارف کو ایک ماہ کے اندر نیا جدید میٹر لگا کر دینے کی پابند ہوگی، اس سے صارفین کی اوور بلنگ کی شکایت اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ سماء

Energy Crisis

Power Generation

Tabool ads will show in this div