پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے اہم ہے،سرتاج عزیز
ویب ایڈیٹر:
کابل : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان نہیں پورے خطے کیلئے ضروری ہے۔
کابل میں اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ، تجارت کا فروغ چاہتا ہے، پشاور سے جلال آباد اور چمن اسپن بولدک ریل لنک پر کام تیز کر دیا ہے۔
سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ مل کر دریائے کنڑ پر ہائیڈرو منصوبہ شروع کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے، پشاور کابل موٹر وے فزییبلیٹی رپورٹ پر کام جاری ہے، طورخم جلال آباد کیرج وے دسمبر دو ہزار سولہ تک مکمل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان نہیں پورے خطے کیلئے ضروری ہے۔ سماء